سٹی رائیونڈ کے علاقے اڈا پلا ٹ کے قریب تیزرفتار کار نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مارکر ہلاک کردیا

جمعہ 13 مارچ 2015 21:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13مارچ۔2015ء) سٹی رائیونڈ کے علاقے اڈا پلا ٹ کے قریب تیزرفتار کار نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مارکر ہلاک کردیا حادثہ کے بعد کار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ رائیونڈ کا رہائشی عظمت گزشتہ روز اپنی موٹر سائیکل پر ضروری کام سے جارہاتھا کہ تیزرفتار کار نے اسے ٹکر ماردی جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگیا اسے فوویر تشویشناک حالت میں مقامی ہسپتال پہنچایاگیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسکی موت کی تصدیق کردی۔پولیس نے نامعلوم کار ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں