لاہور، کوٹ لکھپت کے علاقہ میں بڑھتے ہوئے جرائم کیخلاف اہل علاقہ کا بابر چوک روڈ بلاک کرکے شدید احتجاج

جمعہ 13 مارچ 2015 21:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13مارچ۔2015ء) کوٹ لکھپت کے رہائشی علاقہ میں بڑھتے ہوئے جرائم کے خلاف بابر چوک روڈ بلاک کرکے شدید احتجاج کیا جس کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب سے ایس ایچ او عمران قمر پڈانہ یہاں پر تعینات ہوا ہے تب سے لے کر آج تک ڈکیتی ،چوری ،نقب زنی کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے ،جبکہ ایس ایچ او نے پانچ پانچ کار خاص رکھے ہوئے ہیں جو اسکے لیے جرائم پیشہ عناصر سے منتھلی اکٹھی کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

علاقہ میں سرعام منشیات فروشی، قحبہ خانے اور جوئے کے اڈے چل رہے ہیں مگر مقامی پولیس ان کو روکنے کی بجائے ان لوگوں سے لاکھوں روپے ماہانہ وصول کررہی ہے ۔آئے روز شریف شہریوں کو پکڑ کر تھانہ میں بند کردیتی ہے جبکہ جرائم پیشہ عناصر کو پولیس پکڑنے کی بجائے ان کو تحفظ فراہم کررہی ہے ۔مظاہرین نے آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور سے اپیل کی ہے یہاں سے کرپٹ ایس ایچ او کا تبادلہ کرکے ایماندار ایس ایچ او کو تعینات کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں