سول سوسائٹی کے رہنماؤں کا ہر ماہ 16مارچ کو سانحہ پشاور کے شہداء کی یاد میں یوم احتجاج منانے کا اعلان

جمعہ 13 مارچ 2015 23:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13مارچ۔2015ء ) سول سوسائٹی کے رہنماؤں نے ہر ماہ 16مارچ کو سانحہ پشاور کے شہداء کی یاد میں یوم احتجاج منانے کا اعلان کیا ہے اس روز سول سوسائٹی پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرے گی ۔ اعلان ساؤتھ ایشیاء پاٹنر شپ کے رہنما عرفان مفتی نے یہاں پریس کافرنس میں کیا جس میں دیگر نمائندے نعیمی ملک جاوید پاشا،شازیہ،سعیدہ دیپ،شبنم ، ناصر اقبال اور شوکت چودھری بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے 20نکات میں سے تین اہم ترین نکات نکال دیے گئے ہیں جن میں کالعدم تنظیموں کے خلاف کاروائی،دینی مدارس کی رجسٹریشن اور افغان مہاجرین کی واپسی قابلِ ذکر ہے یہ نکات نکالنے پر سول سوسائٹی کو شدید تحفظات ہیں ،وہ انہوں نے کہا حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہیں کررہی ہے اگر اس پر عمل درآمد نہیں کرنا تھا تو اس کو بنانے کی کیا ضرورت تھی اگر حکومت دہشتگردوں کا خاتمہ کرنا چاہتی ہے تو عملی طور اقدامات کرے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں