نائن زیرو پر چھا پے کی جو ڈیشل انکوائری سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا اعتماد بحال ہو جائے گا،عا صمہ جہا نگیر

جمعہ 13 مارچ 2015 23:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13مارچ۔2015ء)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق صدر عا صمہ جہا نگیر نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر رینجر چھاپے کے بعد عائد کئے جانے والے الزامات کے بعد اس معاملے کی جوڈیشل انکوائری کی جائے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔ نائن زیرو پر چھا پے کی جو ڈیشل انکوائری سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا اعتماد بحال ہو جائے گا اور ذمہ داران بھی سامنے آجائیں گے۔

لاہور ہائیکورٹ بار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں سیاسی جماعتوں نے اپنے عسکری ونگز بنا ئے ہوئے ہیں وہ اپنے عسکری ونگ ختم کریں۔انہوں نے کہاکہ میں چھاپوں کے خلاف نہیں ہوں لیکن یہ چھا پے قانون کے مطابق ہونے چاہیئے۔

(جاری ہے)

قانونی مسلمہ اْصول کے تحت یہ چھاپے مجسٹریٹس کی اجازت سے ہوں۔عا صمہ جہا نگیر نے کہا کہ یہاں مذہب کے نام پر بھی اسلحے خانے کے اڈے موجود ہیں لہذا مذ ہبی و غیر سیاسی اور سماجی گرہوں کے مراکز پرچھا پے مارے جائیں۔

انہوں نے( تحریک انصاف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے )کہاکہ کراچی ایم کیو ایم کے مرکز پر چھاپے پر ایک سیاسی جماعت مسرت کا اظہار کر رہی ہے اسے معلوم ہو نا چاہیئے کل کو اسکی باری بھی آسکتی ہے۔ عا صمہ جہا نگیر نے کہاکہ سیاسی جماعتوں نے پار لیمنٹ سے تحفظ پاکستان قانون پاس کیا ہے اب اس قانون کے بعد چھاپے تو پڑیں گے۔ میں اس تحفظ پاکستان قانون سے اتفاق نہیں کرتی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں