لاہورہائیکورٹ، معذورں کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومت میں کوٹہ کی سماعت 03اپریل تک ملتوی

جمعہ 13 مارچ 2015 23:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13مارچ۔2015ء) لاہور ہائی کورٹ میں معذورں کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومت میں کوٹہ کی سماعت 03اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے 2فیصد کوٹہ پر عملدرآمد کرانے کیلئے تفصیلات طلب کرلیں اگر تفصیلات پیش نہ کرسکے تو سیکرٹری Cadeخود پیش ہونگے۔ محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے جوڈیشل ایکٹیوزم پینل (انسانی حقوق ومفاد عامہ کی تنظیم) کی آئینی درخواست پر بحث کرتے ہوئے بتایا کہ 2%کوٹہ پر ابھی تک عملدرآمد نہیں ہوا نہ ہی وفاقی حکومت اور نہ ہی صوبائی حکومت اس پر عملدرآمد کررہی ہے 24دسمبر2014کو لاہور ہائی کورٹ نے حکم دیا تھا کہ وفاقی اور صوبائی سطح پر معذوروں کیلئے جتنی سینکشن پوسٹیں ہیں کتنے لوگوں کو ملازمتوں پر رکھا گیا اور ان کی معذوری کی نوعیت کیا ہے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل حکومت پنجاب نے لاہور ہائی کورٹ میں رپورٹ داخل کی اور بتایا کہ سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ نے چالیس محکموں میں سے 37محکموں کا ریکارڈ حاصل کرلیا ہے اور پنجاب میں تقریباً ساڑھے چار لاکھ ملازمتیں ہیں اور اس میں9000کے قریب معذور افراد کا کوٹہ بنتا ہے 3000 کے قریب ملازمتیں معذور افراد کو دے دی گئی ہیں جناب جسٹس سید منصور علی شاہ نے ریمارکس دئیے 6000 افراد کو ابھی تک ملازمتیں نہیں دی گئیں یہ تو ان کا حق تھا سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ کے آفیسر نے عدالت کو بتایا کہ حکومت پنجاب نے2%سے3% کوٹہ کردیاہے اور جلد ہی قانون پاس ہوجائے گا جناب جسٹس سید منصور علی شاہ نے ریمارکس دئیے کہ 2% کوٹہ پر عملدرآمد توکرلیں جناب جسٹس سید منصور علی شاہ نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ وفاقی حکومت نے اب تک کیا کیا ہے میاں عرفان اکرم نے عدالت کو بتایا کہ اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے رپورٹ داخل کردی ہے جناب جسٹس سید منصور علی شاہ نے استفسار کیا کہ کیا یہ وفاقی حکومت کے تمام محکموں کی رپورٹ ہے کیامعذوروں کے2%کوٹہ پر عملدرآمد ہورہا ہے محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ 24دسمبر2014کو عدالت نے حکم دیا تھا کہ اگر تمام تفصیلات پیش نہ ہوئیں تو تمام محکمو ں کے سیکرٹری پیش ہوں گے ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایاکہ اس وقت صرف کیڈ تمام محکموں میں2%کوٹہ کو دیکھ رہا ہے اور آئندہ سماعت پر تفصیلات داخل کردی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

حکومت پنجا ب کے وکیل سے پوچھا کہ یہ6000/- معذور افراد کو کب تک ملازمتیں دے دیں گے انہوں نے عدالت سے 03مہینوں کا وقت مانگا جناب جسٹس سید منصور علی شاہ نے ریمارکس دئیے کہ 03مہینوں میں معذوروں کو ان کو حق دے دیا جائے محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ صوبائی کونسل 2% کوٹہ کے بارے میں ریکارڈ رکھتی ہے اور ہر محکمے جو وفاقی یا صوبائی حکومت کا ہو یا پرائیویٹ محکموں کا ہو اس نےتمام تفصیلات فراہم کرنی ہے مگر ایسا نہیں ہورہا قانون کے تحت باقاعدہ ایک فارم بنتا ہے اور اس پر عملدرآمد ہونا ہے جناب جسٹس سید منصور علی شاہ نے آئندہ سماعت تک تفصیلات طلب کرلیں اور حکومت پنجاب کو ہدایات دیں کہ2فیصد کوٹہ پر عملدرآمد پرائیویٹ محکموں میں بھی ہور ہا ہے دوسری درخواست میں شیخ پرویز نے عدالت کو بتایا کہ ان کے پاس پرائیویٹ محکموں کی تفصیلات موجود ہیں وہ یہ تفصیلات پراونشل کونسل کو فراہم کردیں گے۔

محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ نابیناؤں پر تشدد کی ابھی تک انکوائری رپورٹ مرتب نہیں کی گئی اور نہ ہی ہمیں اس انکوائری کیلئے بلایا ہے پولیس کی طرف سے تشدد کے ثبوت موجود ہیں اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو یقین دہانی کروائی کہ آئندہ تاریخ پر انکوائری رپورٹ دے دی جائے گی اور جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کو بھی انکوائری میں بلایا جائے گا۔ عدالت نے کیس کی سماعت03اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے عدالتی حکم پر عملدرآمد کی رپورٹ طلب کرلی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں