حکومت پنجاب کی گھی اور کو کنگ آئل کی15روپے فی کلو گرام کمی کے بعد ضلعی انتظامیہ اس پر عملدرآمد کروانے کے لیے پوری طرح متحرک ہے ،ڈی سی او لاہور

جمعہ 13 مارچ 2015 23:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13مارچ۔2015ء ) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی گھی اور کو کنگ آئل کی15روپے فی کلو گرام کمی کے بعد ضلعی انتظامیہ اس پر عملدرآمد کروانے کے لیے پوری طرح متحرک ہے اور تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیادوں پر شہر کے مختلف علا قوں میں چھا پے مار کر گراں فروشوں کے خلاف زبردست کریک ڈا ؤن کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں گھی اور کو کنگ آئل کی کو ئی قلت نہ ہو گی لہٰذا اگر کسی ڈیلر کو گھی اور کو کنگ آئل کے سٹاک کی ضرورت ہے تو وہ ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں کارروائی کر تے ہوئے 713مقامات پر چھاپے مارے ۔ ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹرز نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی خود نگرانی کی اور خود بھی فیلڈ میں جا کر شہر کے بڑے بڑے سٹورز کو چیک کیا۔گھی اور کو کنگ آئل کو نئی مقرر کر دہ قیمتوں پر فروخت نہ کر نے پر69 ڈیلرز اور دکانداروں کو گرفتار کروا دیا گیا جبکہ1لاکھ14ہزار5سو روپے کے جرمانے بھی عا ئد کیے گئے

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں