آئرلینڈ کیخلاف وننگ کمبی نیشن برقرار رکھا جائے، سعید اجمل

ہفتہ 14 مارچ 2015 12:19

آئرلینڈ کیخلاف وننگ کمبی نیشن برقرار رکھا جائے، سعید اجمل

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آف سپنر سعید اجمل اور فاسٹ باوٴلر جنید خان نے گرین شرٹس کو وننگ کمبی نیشن برقرار رکھنے کا مشورہ دے دیا۔

(جاری ہے)

لاہور میں معذور افراد کیلئے لگائے گئے میلے میں میڈیا سے گفتگو کے دوران سعید اجمل نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف جیت کے بعد ٹیم کے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے، امید ہے کہ آئندہ میچز میں فتح پاکستان کی ہوگی۔

فاسٹ باوٴلر جنید خان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم آئرلینڈ سے جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔آل راونڈر حماد اعظم نے کہا کہ ٹیم ورلڈ کپ میں بہت اچھا کھیل رہی ہے۔ انہوں نے آئندہ میچز میں پاکستان کی فتح کی امید ظاہر کی۔پاکستانی ٹیم گروپ میں اپنا اگلا میچ آئرلینڈ کے خلاف ایڈیلیڈ میں اتوار کے روز کھیلے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں