لاہور: نجی ائیرلائن کی پروازحادثے سے بال بال بچ گئی

ہفتہ 14 مارچ 2015 13:06

لاہور: نجی ائیرلائن کی پروازحادثے سے بال بال بچ گئی

لاہور : علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر نجی ائیرلائن کی پرواز بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی، شاہین ائیرلائن کی پرواز نے گزشتہ شب کراچی سے لاہور کے لئے اڑان بھری تھی۔علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈنگ کیدوران طیارے کی کھڑکی ٹوٹ کرباہر نکل آئی۔

(جاری ہے)

جس سے مسافروں میں خوف وہراس پھیل گیااورانہوں نے جہاز کی انتظامیہ کیخلاف احتجاج کیا۔ پر طیارے کی کھڑکی ٹوٹنے کا ایک فوٹیج اور خبر نشر ہونے کے بعد سول ایوی ایشن نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔کیونکہ دوران پرواز کسی بھی طیارے کی کھڑکی ٹوٹنا بین الاقوامی ایوی ایشن قوانین کی خلاف ورزی ہے

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں