ملک میں جمہوریت نہیں سیاسی منڈیاں لگی ہیں، ہر چیز کی قیمت لگائی جارہی ہے، ناہید خان

ہفتہ 14 مارچ 2015 13:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) پیپلز پارٹی کی رہنماء ناہید خان نے کہا ہے کہ آج ملک میں جمہوریت نہیں سیاسی منڈیاں لگی ہوئی ہیں، ہر چیز کی قیمت لگ رہی ہے۔

(جاری ہے)

لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی پی رہنماء ناہید خان نے کہا کہ عوام کو سیاسی دہشتگردی کا سامنا ہے، ایسی جمہوریت نہیں چاہئے جس میں اپنے رہنماؤں کی لاشیں اٹھانا پڑیں،انہوں نے کہا کہ عوام کو بے وقوف بنانے کیلئے کوئی جوکر بنا ہوا ہے اور کوئی مداری۔

انہوں نے کہا کہ فیصلے ان کے ہاتھ میں ہیں جو ملک کو لوٹ رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ایسی پارلیمان کو نہیں مانتے جس میں ایک ایک خاندان کے 15 افراد بیٹھے ہوں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت نہیں سیاسی منڈیاں لگی ہوئی ہیں جس میں ہرچیز کی قیمت لگائی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں