سانحہ ماڈل ٹاؤن ، شہباز شریف اور راناثناء اللہ جے ٹی آئی کے روبرو پیش ،بیان حلفی جمع کرادیا

ہفتہ 14 مارچ 2015 13:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقاتی ٹیم جے ٹی آئی کے روبرو پیش ہوگئے ،اپنا بیان حلفی جمع کرا دیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے سی پی او کوئٹہ عبد الرزاق چیمہ کی سربراہی میں جے ٹی آئی کے سامنے پیش ہوئے اور حلفیہ بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے صبح9 بجے واقعہ کا علم ہوا جس کے بعد پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر پیچھے ہٹنے کا حکم دیا ،انہوں نے کہا کہ میں نے کسی کو طاقت کا استعمال کرنے کا حکم نہیں دیا جبکہ سابق صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے بھی اپنا بیان ریکارڈ کرادیا ہے ۔

واضح رہے کہ کہ 17 جون2014 کو ماڈل ٹاؤن لاہور میں پولیس کی فائرنگ سے پاکستان عوامی تحریک کے 14 کارکن جاں بحق ہوگئے تھے ،اس واقعہ کے خلاف مقدمہ میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور سابق صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا نام بھی شامل کیا گیا تھا

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں