سموں کی تصدیق کروانے کی آخری تاریخ12اپریل ،مزید توسیع نہیں کی جائے گی:چیئرمین پی ٹی اے

ہفتہ 14 مارچ 2015 13:56

سموں کی تصدیق کروانے کی آخری تاریخ12اپریل ،مزید توسیع نہیں کی جائے گی:چیئرمین پی ٹی اے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ2015ء) پاکستانی ٹیلی کمیونیکیشن کے چیئرمین اسماعیل شاہ نے کہاہے کہ سموں کی تصدیق کروانے کی آخری تاریخ 12اپریل ہے اور اس کے بعد مزید توسیع نہیں کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ اب تک پانچ کروڑ سات لاکھ سمیں تصدیق کی جاچکی ہیں اور ایک کروڑ غیر تصدیق اور غیر رجسٹرڈ شدہ سمیں بند بھی کر دی گئی ہیں ۔انہو ںنے کہ بیرون ملک میں مقیم پاکستانی اپنے خاندان یا رشتہ داروں کے ذریعے اپنی سیموں کی تصدیق کرواسکتے ہیں اورجن سموں میں رومنگ آن ہے ہے انہیں بند نہیں کیا جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ سمز کی تصدیق کا عمل آخری مر حلے میں داخل ہو چکاہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں