تین خواتین سمیت6 نئے وزرا کو پنجاب کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 14 مارچ 2015 14:55

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) پنجاب کابینہ میں تین سینئر صوبائی وزراء سے اضافی قلمدان واپس لے کر بیگم زعیم قادری اورعائشہ غوث پاشا سمیت تین خواتین اور تین مرد ایم پی ایز کو صوبائی وزیر بنانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ سے وابستہ ایک سنیئر صونائی وزیر نے ااُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔

(جاری ہے)

2015ء کو بتایا کہ حتمی فہرست میں بیگم زعیم قادری ،عائشہ غوث پاشا،منشا اللہ بٹ سر فہرست ہیں،مجتبیٰ شجاع رحمان سے خزانہ کی وزارت واپس لے لی گئی تاہم 23 مارچ سے پہلے نئی کابینہ کا باقاعدہ اعلان کر دیا جائے گا۔

آئندہ بجٹ کی تیاری میں اہم کردار ادا کرنے والی ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا کو وزیر خزانہ بنانے کا بھی حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔تاہم ذرائع کے مطابق زعیم حسین قادری نے اپنی بیگم کی سفارش ایک غیر سیاسی ایم شخصیت سے کروائی ہے جنہیں خواتین کے حوالے سے ایک اہم وزارت ملنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں