محکمہ آبپاشی کے ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کئے جائیں‘ کیپٹن (ر) سیف انجم

ہفتہ 14 مارچ 2015 15:08

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) سیکرٹری آبپاشی پنجاب و مینجنگ ڈائریکٹر پیڈا کیپٹن (ر) سیف انجم نے کہا ہے کہ تمام فیلڈ افسران اپنے اپنے علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کریں تا کہ رواں مالی سال کے دوران ترقیاتی اہداف بروقت مکمل ہو سکیں ۔ یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں منعقدہ ایک محکمانہ اجلاس کی صدارت کے دوران کہی ۔

اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری آپریشن وبجٹ چوہدری محمد اشرف ،چیف انجینئر لاہور زون خالد حسین قریشی، چیف مانیٹرنگ پنجاب حبیب اللہ بودلہ ، چیف انجینئر فلڈ محمد یونس بھٹی کے علاوہ پیڈا کے جنرل منیجر(ٹی ایم)چوہدری خاور نذیر اور جنرل مینجر آپریشن ملک محمد طارق نے شرکت کی۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری آپریشن کی جانب سے سیکرٹری آبپاشی کو رواں مالی سال کے دوران نہروں پر کئے جانے والے مختلف ترقیاتی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ محکمہ آبپاشی اپنے ترقیاتی ویژن پر مستعدی سے عملدرآمد کر رہا ہے ۔ سیکرٹری آبپاشی کیپٹن (ر) سیف انجم نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ افسران نہروں پر جاری ترقیاتی سکیموں پر کام کی رفتار اور کوالٹی کا از خود جائزہ لیں ۔اس حوالے سے یہ بات اشد ضروری ہے کہ افسران زیادہ وقت فیلڈ میں گزاریں تا کہ ترقیاتی منصوبہ جات بروقت مکمل ہو سکیں ۔انہوں نے ہدایت کی کہ افسران نہروں پر پٹرولنگ کرتے وقت موگہ جات اور راجباہوں کی حالت پر خصوصی نگاہ رکھیں تا کہ نہری تنصیبات اپنے اصل ڈیزائن کے مطابق پانی کی ترسیل کر سکیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں