افزائش نسل کاسیزن شروع ہونے کے باعث مختلف پرندوں کے شکار پر 14اگست تک پابندی عائد

ہفتہ 14 مارچ 2015 16:26

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء)محکمہ تحفظ جنگلی حیات ، ماہی پروری و جنگلات نے افزائش نسل کاسیزن شروع ہونے کے باعث تیتر ،مرغابی اور سرخاب سمیت دیگر پرندوں کے شکار پر 31 مارچ سے 14اگست تک مکمل پابندی عائد کردی ۔

(جاری ہے)

صوبے بھر کے ذمہ داران کو جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ احکامات پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی پر قانون کے مطابق بلا امتیاز سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں