غریب ونادار مریضوں کے لئے خریدی جانے والی قیمتی ادویات اور انجکشنز کی چوری میں ملوث کسی شخص کو معاف نہیں کیا جائے گا، ڈاکٹرزاہد پروپز

ہفتہ 14 مارچ 2015 16:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) صوبائی دارالحکومت کے ٹیچنگ ہسپتالوں سے غریب ونادار مریضوں کے لئے خریدی جانے والی قیمتی ادویات اور انجکشنز کی چوری میں ملوث کسی شخص کو معاف نہیں کیا جائے گا، ٹیچنگ وسرکاری ہسپتالوں سے چوری ہونے والی ادویات کی برآمدگی کے بعد ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے، ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹرزاہد پرویز نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

14مارچ۔

(جاری ہے)

2015ء سے گفتگو کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت میں قائم ٹیچنگ ہسپتالوں میں میوہسپتال، سروسز ہسپتال، جناح ہسپتال، سرگنگا رام ہسپتال، جنرل ہسپتال، واپڈا ہسپتال، ریلوے کیرن ہسپتال سمیت دیگر سرکاری ہسپتالوں سے چوری ہونے والی سرکاری ادویات جنہیں مختلف سٹورز اور گوداموں سے برآمد کیا گیا ہے، ان ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کے بیانات ریکارڈ کئے گئے ہیں اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ ہسپتالوں کے سٹورز اور فارمیسی میں موجود ان تمام افراد سے تفتیش کی جائے جو کسی بھی حوالے سے ملوث ہیں، انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے، جلد ہی تفتیش مکمل ہونے کے بعد چوری میں ملوث افراد کو بے نقاب کر کے ان کے خلاف نہ صرف محکمانہ بلکہ قانونی کارروائی بھی کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی عدم دستیابی کی شکایت کی اصل وجہ بھی یہ ہی ہے کہ حکومت ہسپتالوں کے بجٹ اور ضرورت کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے لئے ادویات فراہم کرتی ہے جبکہ یہ افراد اپنے تھوڑے سے فائدے کے لئے غریب اور نادار مریضوں کے حق پر ڈاکہ ڈالتے ہیں ایسے ڈاکوؤں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں