ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی صوبائی دفتر میں ڈینگی سپرے کروانے کی ہدایت

ہفتہ 14 مارچ 2015 16:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) صوبائی دارالحکومت میں وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) پنجاب کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عثمان انور کی صوبائی دفتر میں ڈینگی سپرے کی ہدایت پر دفتر ہذا میں ڈینگی سپروے کروایا جا رہا ہے، ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر میاں آصف علی نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔

(جاری ہے)

2015ء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ماہ ایف آئی اے کی ٹیم نے چھاپہ مار کر کروڑوں روپے مالیت کا سمگلنگ کے مال سے بھرا ہوا کنٹینر قبضہ میں لیا جس میں بڑی تعداد میں گاڑیوں اور ٹرکوں کے ٹائرز بھی موجودتھے جنہیں ایف آئی اے کے دفتر میں کھلی جگہ پر رکھا گیا ہے، ٹائروں میں بارش کا پانی جمع ہونے اور ڈینگی پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر ڈائریکٹر نے ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر ڈینگی سے بچنے کے لئے سپرے کروایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں