مختلف سیکٹرز کی8 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے 4 ارب 35کروڑ سے زائد کی منظوری دیدی گئی

ہفتہ 14 مارچ 2015 17:12

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) پنجاب حکومت نے رواں مالی سال2014-15 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 39 ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی8 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے مجموعی طور پر 4 ارب 35کروڑ 58لاکھ24 ہزارروپے کی منظوری دیدی ۔ورکنگ پارٹی کے 39 ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی8 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے مجموعی طور پر 4 ارب 35کروڑ 58لاکھ24 ہزارروپے کی منظوری دیدی ۔

صوبائی ڈویلپمنٹ فورم کے اجلاس کی صدارت چیئر مین پلاننگ ایند ڈویلپمنٹ پنجا ب محمد عرفان الٰہی نے کی جبکہ سیکرٹری پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈاکٹر عامر احمدسمیت دیگر متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

صوبائی ورکنگ پارٹی کے 39 ویں اجلاس میں جن8 ترقیاتی منصوبہ جات کی منظوری دی گئی ان میں صوبہ پنجاب میں ضلع فیصل آباد میں پارکنگ پلازہ بشمول شاپنگ مالز کی تعمیر کیلئے مکمل سروے، سوئیل انوسٹی گیشن و تفصیلی عمارتی ڈیزائننگ (پی سی II-) کیلئے 1 کروڑ95لاکھ 10 ہزار روپے، ایڈن آباد لاہور میں ہڈیارا ڈرین کے مقام پر سڑک اور پل کی تعمیر کیلئے 25 کروڑ 20 لاکھ روپے ، ضلع ساہیوال میں پنجاب جیل خانہ جات سٹاف ٹریننگ کالج کے قیام (جاریہ سکیم)کیلئے 1 ارب 12 کروڑ 78 لاکھ 5 ہزار روپے، ضلع فیصل آباد میں فیصل آباد بائی پاس سے لے کر مری پتن تک سڑک لمبائی 53.41 کلو میٹر کی کشادگی و بہتری (جاریہ سکیم )کیلئے 1 ارب 10 کروڑ 42 لاکھ 4 ہزار روپے، ضلع فیصل آباد میں سڑک چک نمبر 90/RB سے لیکر 99/RB، 99/RB برآستہ 91/RB، 93/RB،94/RB ، 96/RB،97/RB لمبائی 26.20 کلو میٹر کی بہتری و کشادگی کیلئے 21 کروڑ 26 لاکھ 48 ہزار روپے، ضلع فیصل آباد میں سڑک چک نمبر 76/GB سے لیکر ڈج کوٹ پانسہرہ سڑک برآستہ 76/GB، 79/GB، 80/GB، 82/GB، 84/GB، 85/GB، 86/GB، 83/GB کھندیاں، 249/RB، چوہوتا بلوچ والا، 242/RBدسوہا، 247/RB میانی ، 251/RB، 251/RB کنگ کھرد، 256/RB ڈھنگان والہ تا ڈج کوٹ پانسہرہ روڈ لمبائی 46 کلومیٹر کی بہتری و کشادگی کیلئے 30 کروڑ 62 لاکھ 68 ہزار روپے، ضلع لیہ میں میٹل روڈ ترکو اڈا تا خرکان روڈ چک نمبر 501/TDA لمبائی 33 کلو میٹر کی تعمیر و مرمت و بحالی کیلئے 25 کروڑ 50 لاکھ 7 ہزار روپے اور ضلع وہاڑی میں سڑک تبہ سلطان پور تا لدن روڈ برآستہ مِترو 9.35 کلو میٹر تا 43.40 و 44.80 تا 65.25 کلومیٹر لمبائی 54.50 کلومیٹر ، لنک روڈ کرم پور تا بورانہ لمبائی 8.80کلومیٹر، سڑک بستی بورانہ تا موزہ ڈالان دربار حضرت ابوبکر ہمراہ لنک روڈ لمبائی 69.20 کلومیٹر کی بہتری و کشادگی کیلئے 1ارب 7 کروڑ 83 لاکھ 82 ہزار روپے شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں