چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس خواجہ امتیاز احمد کے اعزاز میں ہائیکورٹ کے ججز لان میں عشائیہ دیا گیا

ہفتہ 14 مارچ 2015 22:20

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس خواجہ امتیاز احمد کے اعزاز میں ہائیکورٹ کے ججز لان میں عشائیہ دیا گیا ۔ جسٹس خواجہ امتیاز احمد 29مار چ کو اپنے عہدے کی مدت پوری ہونے پر ریٹائر ہو جائیں گے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس خواجہ احمد کے اعزاز میں جسٹس صداقت علی خان‘ جسٹس محمود احمد بھٹی ‘ جسٹس محمد طارق عباسی ‘ جسٹس ایم سہیل اقبال بھٹی ‘ جسٹس ارشد محمود تبسم اور جسٹس چوہدری محمد مسعود جہانگیر کی طرف سے عشائیہ د یا گیا ۔

(جاری ہے)

جس میں نامزد چیف جسٹس منظور احمد ملک ‘ جسٹس خالد محمود خان‘ جسٹس شاہد حمید ڈار‘ جسٹس عبد السمیع خان ‘ جسٹس شجاعت علی خان‘ جسٹس عبدالرحمان لودھی‘ جسٹس شاہد بلال‘ جسٹس سید منصور علی شاہ ‘جسٹس علی باقر نجفی ‘ جسٹس چوہدری محمد اقبال ‘جسٹس محمود مقبول باجوہ‘ جسٹس فیصل زمان خان‘ جسٹس امین الدین خان‘ جسٹس عاطر محمود ‘ جسٹس شاہد کریم‘ جسٹس محمد انوار الحق‘ جسٹس محمد فرخ عرفان خان اور جسٹس عابد عزیز سمیت دیگر معزز ججز صاحبان اور دیگر نے شرکت کی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں