پنجاب حکومت اور گھی مل مالکان میں مذاکرات کامیاب ہو گئے
ہفتہ 14 مارچ 2015 22:58
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) پنجاب حکومت اور گھی مل مالکان میں مذاکرات کامیاب ہو گئے۔ فریقین قیمتوں میں کمی کے فارمولے پر متفق ہو گئے ۔ جن ملز مالکان نے گھی کی قیمتوں میں کمی نہیں کی انہیں فوری طورپر پندرہ روپے کمی کرنا ہو گی۔ پہلے سے قیمتیں کم کرنے والی ملز کمی کی پابند نہیں ۔ایوان وزیر اعلی لاہور میں رانا ثناء اللہ کی سربراہی میں حکومتی ٹیم اور گھی ملز مالکان کے درمیان مزاکرات نتیجہ خیز ثابت ہوئے ۔
طویل بات چیت کے بعد فریقین نے قیمتوں میں کمی بارے فارمولا وضع کر لیا۔ فارمولے کے مطابق جن کمپنیوں نے گذشتہ آٹھ ماہ میں قیمتیں کم نہیں کیں وہ فوری طور پر قیمتیں 15 روپے فی کلو گرام کم کرنے کی پابند ہونگی ۔ پنجاب حکومت نے کمپنیوں کو پیکنگ کے ڈبے پر اجزائے ترکیبیی چھاپنے کا پابند بھی کر دیا ۔(جاری ہے)
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ گھی کی کوالٹی کو ہر صورت چیک کیا جائے گا ۔
کمپنیاں یہ بتانے کی پابند ہونگی کہ وہ عوام کو کیا کھلا رہی ہیں۔ مذاکرات میں اس بات پر امر پر بھی اتفاق رائے ہوا کہ قیمتیں کم کرنے والی کمپنیاں دستاویزی ثبوت دینے کی پابند ہوں گی جن کے بارے میں حتمی فیصلہ پنجاب حکومت کرے گی۔ مذاکرات میں حکومت اور گھی ملز مالکان میں طے پایا ہے کہ بہتر گھنٹے کے اندر وضع کردہ فارمولے پر عمل درآمد کرنے اور اپنی پیکنگ پر نئی قیمتیں درج کرنے کی پابند ہونگی ۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سیشن عدالت لاہور ، بجلی چوری کے ملزمان پر 12 لاکھ روپے جرمانہ عائد
فتنہ پارٹی بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے ، عظمی بخاری
ڈی جی پی ڈی ایم اے کی زیر صدارت اہم اجلاس
ڈاکٹر فریاد حسین نے ایم ایس جنرل ہسپتال کے عہدہ کا چارج سنبھال لیا
یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے ڈویژن آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
صوبہ پنجاب سے قومی اسمبلی کی دومخصوص نشستوں کا شیڈول جاری
حلقہ این اے 148 ملتان اور پی پی 269مظفر گڑھ میں ضمنی انتخابات کی سرگرمیاں جاری
طارق محمود کسٹم انٹیلی جنس کے کنوینر مقرر
پنجاب کے ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں لائبریریز نہ ہونے کا انکشاف
جناح ہائوس جلائو گھیرائو مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما طیبہ راجہ کے وارنٹ گرفتاری جاری
ن) لیگ کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
فتنہ پارٹی بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے ، عظمی بخاری
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت