وزیراعلیٰ شہبازشریف نے خود کو قانون کے سامنے پیش کر کے اعلیٰ روایت قائم کی‘ زعیم قادری،

وزیراعلیٰ قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں اور بیان ریکارڈ کرا کر انہوں نے قانون کی پاسداری کی، وزیراعلیٰ نے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے چائے تو کیا پانی تک نہیں پیا اور نہ ہی کسی نے انہیں سیلوٹ کیا

ہفتہ 14 مارچ 2015 22:58

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) پنجاب حکومت کے ترجمان سیدزعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے خود کو قانون کے سامنے پیش کر کے اعلیٰ روایت قائم کی۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف قانون کی حکمرانی اور بالادستی پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے جے آئی ٹی کے سامنے بیان ریکارڈ کرا کے قانون کی پاسداری کی ہے۔ سیدزعیم حسین قادری نے کہا کہ عوامی تحریک کی جے آئی ٹی پر تنقید ذہنی پستی کی عکاس ہے۔

(جاری ہے)

خرم نواز گنڈا پور کے الزامات جھوٹ کے سوا کچھ نہیں۔زعیم حسین قادری نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے جے آئی ٹی کے روبرو بیان کراتے ہوئے چائے تو کیا پانی تک نہیں پیا اور جی آئی ٹی کمیشن کے کسی رکن نے وزیراعلیٰ کو سیلوٹ کیا اور نہ ہی کوئی انہیں باہر چھوڑنے آیا۔ خرم نواز گنڈاپور کو نہ جانے کیسے الہام ہو گیا ہے۔سیدزعیم حسین قادری نے کہاہے کہ جے آئی ٹی غیرجانبدار ارکان پر مشتمل ہے۔ عوامی تحریک کو ریاستی اداروں پر اعتماد کرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں