ہدایتکار حسن عسکری ”بیڈ بوئز“ کی تیاری میں مصروف

اتوار 15 مارچ 2015 11:56

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15مارچ ۔2015ء) فلم ہدایتکار حسن عسکری فلم ”بیڈ بوائز“ کی تیاری میں مصروف ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ہدایتکار حسن عسکری کی فلم ”داستان“ تو ایک عرصے سے تاخیر کا شکار ہے تاہم انہوں نے اپنی توجہ دوسری فلم پر مرکوز کر لی ہے اور حسن عسکری ”بیڈ بوائز“ کے نام سے فلم بنا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس فلم میں سینئر اداکار عرفان کھوسٹ اور راشد محمود کے علاوہ نئی کاسٹ کو شامل کیا گیا ہے۔ تاہم فلمی حلقوں میں اس بات پر تبصرے ہو رہے ہیں کہ ”بیڈ بوائز “ کی داستان بھی کچھ طویل ہی نا ہو جائے۔ فلم ”داستان میں اداکارہ صوبیہ خان مرکزی کردار نبھا رہی ہیں جو پشتو فلموں اور اسٹیج ڈراموں میں بھی بری طرح ناکام ہو چکی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں