لاہور دھماکے، چرچ کی سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکار پاکستان آئرلینڈ میچ دیکھنے میں مصروف، مشتعل افراد کا نشانہ بن گئے، 1 ہلاک

اتوار 15 مارچ 2015 14:20

لاہور دھماکے، چرچ کی سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکار پاکستان آئرلینڈ میچ دیکھنے میں مصروف، مشتعل افراد کا نشانہ بن گئے، 1 ہلاک

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15مارچ۔2015ء) لاہور کے علاقے یوحنا آباد میں دھماکوں کے بعد مبینہ طور مشتعل افراد نے علاقے سے پولیس کو نکال دیا اور ہوئی فائرنگ شروع کر دی۔ ڈان نیوز کے مطابق چرچ کی سیکیورٹی پر 4 اہلکار مامور تھے۔

(جاری ہے)

مبینہ طور پر جس وقت یہ حملہ ہوا مبینہ طور چاروں اہلکار ہوٹل پر بیٹھے ہوئے تھے اور پاکستان و آئر لینڈ کا میچ دیکھ رہے تھے۔ دھماکے کے بعد مشتعل ہنے والے ہجوم نے ہوٹل گھیر میں لے لیا اور چاروں پولیس اہلکاروں پر تشدد شروع کر دیا۔ مشتعل ہجوم کے تشدد سے ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا جبکہ باقی تینوں اہلکاروں کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں