اسلامی ریاست کے قیام سے معاشرے میں عدل و انصاف اور امن قائم ہوسکتاہے‘ جماعت اسلامی پنجاب ،
درپیش مسائل کے حل کیلئے سودی معیشت کوترک کرکے اسلامی معاشی نظام کو اختیار کرناہوگا‘ ڈاکٹر سید وسیم اختر
اتوار 15 مارچ 2015 16:17
لاہور ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15مارچ ۔2015ء) امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب و پارلیمانی لیڈر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اخترنے کہاہے کہ پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیاہے اور یہاں صرف اور صرف اللہ اور اس کے رسول کا نظام ہی نافذ العمل ہوگا تو ہم دنیا وآخرت میں کامیاب ہوسکتے ہیں،اسلامی ریاست کے قیام سے معاشرے میں عدل وانصاف کابول بالاہوگا،غریب،مظلوم اور بے کسوں کو ان کا جائز حق مل سکے گا،اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وجود کا مقصدیہ تھا کہ مسلمان یہاں قرآن وسنت کا نظام رائج کرکے دنیا کے سامنے اسلامی کامیاب ریاست کی شکل میں ایک قابل عمل نمونہ پیش کرسکیں اور اپنی زندگی اللہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق گزارسکیں۔
انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے آج وطن عزیز میں انگریزوں کا نظام رائج ہے۔(جاری ہے)
سود عام ہوچکاہے۔غریب عوام کااستحصال ہر دورحکومت میں ہوتاچلاآرہا ہے۔مہنگائی اور بے روزگاری کے باعث پڑھے لکھے نوجوان جرائم کی دلدل میں دھنستے جارہے ہیں۔حکمران ووٹ مانگنے کے لئے صرف عوام کواپنامنہ دکھاتے ہیں باقی پانچ برس اقتدار کے مزے لوٹتے ہیں۔دونوں پارٹیوں نے باریاں لگارکھی ہیں۔
کوئی جواب طلبی کا خوف نہیں۔ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہاکہ جب تک حکمرانوں کے قول وفعل میں تضاد رہے گا تب تک ملک وقوم کومخلص اور محب وطن اور کرپشن سے پاک قیادت میسر نہیں آسکتی۔اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو وسائل سے لبریز وطن بنایا ہے امرصدافسوس یہ ہے کہ محض چند اشرافیہ کی ہٹ دھرمی ومفاد پرستی کے زور پران وسائل سے فوائد حاصل نہیں کئے جارہے۔سوچی سمجھی سازش کے تحت قوم کوغلامانہ ذہنیت پر مطمئن رہنے کی ترغیب دی جارہی ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ ملک وقوم کودرپیش مسائل کے حل کے لئے سودی طرزمعیشت کوچھوڑ کراسلامی معاشی نظام کو اختیار کرناچاہئے۔اس حوالے سے مدینہ منورہ کی ریاست ہمارے لئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ٹریفک حادثات میں دو نوجوان جاں بحق
شہر کے مختلف علاقوں سے خاتون سمیت 4 افراد کی لاشیں برآمد
وزیر اعلی پنجاب کے حکم پر ڈرگ فری پنجاب مہم کامیابی سے جاری
آئی جی کا پولیس چیک پوسٹ حضرت عمر فاروق (جھنگی)کا دورہ
صحافی کیخلاف مقدمہ اوردھمکیاں دینے کی شدید مذمت
ظلم کے خلاف احتجاج کسانوں کا جمہوری حق ہی: عبدالعزیز عابد
ریلویز پولیس نے گمشدہ پرس ڈھونڈ کر مالک کے حوالے کر دیا
لاہور : دو گروپوں کے درمیان فائرنگ، راہگیر جاں بحق
پنجاب میں ٹیوب ویلز کی سولر پر منتقلی،50 فیصد تک سبسڈی دینے کا فیصلہ
صوبائی وزیر معدنیات پنجاب سردار شیر علی خان گورچانی کا یوم مزدور کے موقع پر خصوصی پیغام
مسجد اقصیٰ کے امام فرزند میمون اسد تمیمی کی قیادت میںفلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے اقصیٰ ریلی کا ..
قائمقام چیئرمین لیسکو سردار علی ایازصادق نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری