سنہری خان کی سٹیج ڈرامہ ” میٹھے پرونے“میں شاندار پر فارمنس سے ڈرامے کی مقبولیت بڑ ھنے لگی

اتوار 15 مارچ 2015 16:20

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15مارچ ۔2015ء)نامور اداکارہ سنہری خان کی سٹیج ڈرامہ ” میٹھے پرونے“میں شاندار پر فارمنس سے ڈرامے کی مقبولیت بڑ ھنے لگی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تماثیل تھیٹر میں جاری مذکورہ ڈرامے میں سنہری خان کے ساتھ صائمہ خان ‘سائر ہ خان ‘صنم سمیت دیگر اداکارائیں بھی کام کر رہی مگر ڈرامے میں سنہری خان کے ڈرامے میں پہلے گانے کو شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے اور گزشتہ روز انکی پر فارمنس کے دوران شائقین جیوے جیوے سنہری خان کی آوازیں لگاتے رہیں جبکہ سنہری خان نے کہا شائقین کی جانب سے میری پر فارمنس کو پسند کیا جا نا میرے لیے اعزاز کی بات ہے اور میں شائقین کی امنگوں کے مطابق پر فارمنس کر تی رہوں گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں