خو د کش حملہ آور چرچ کے سامنے دوکاندار آکاش سے دھماکے سے قبل گپ شپ کر تا رہا‘چرچ آنے والے شرکاء کی تعداد بارے معلومات لیں‘نیلے پینٹ کورٹ میں ملبوس کلین شیو‘ عمر 20سے 22سال کے درمیان تھی ‘عینی شاہد آکاش

اتوار 15 مارچ 2015 19:21

خو د کش حملہ آور چرچ کے سامنے دوکاندار آکاش سے دھماکے سے قبل گپ شپ کر تا رہا‘چرچ آنے والے شرکاء کی تعداد بارے معلومات لیں‘نیلے پینٹ کورٹ میں ملبوس کلین شیو‘ عمر 20سے 22سال کے درمیان تھی ‘عینی شاہد آکاش

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2015ء) لاہور کے علاقہ یوحنا آباد میں خو د کش حملہ کرنے والا حملہ چرچ کے سامنے دوکاندار آکاش سے دھماکے سے قبل گپ شپ کر تا رہا‘چرچ میں آنے والے شرکاء کی تعداد کے حوالے سے معلومات لیں‘نیلے پینٹ کورٹ میں ملبوس کلین شیو نوجوان تھا جس کی عمر 20سے 22سال کے درمیان بتائی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ یوحنا آباد میں عینی شاہد آکاش جس کی دوکان چرچ کے بالکل سامنے ہے نے بتایا کہ اس کی دکان چرچ کے بالکل سامنے ہے اور دھماکے سے قبل حملہ آور اس کی دکان پر آیا تھا اور اس سے گپ شپ بھی کی اور تھوڑی دیر بعد حملہ ا ٓور چرچ کی جانب روانہ ہوا جب سکیورٹی گارڈز نے اسے گیٹ پر روکا تواس نے خود کو مین گیٹ پر ہی دھماکے سے اڑا لیا ۔

عینی شاہد نے بتایا کہ حملہ آور نے شیو کر رکھی تھی اور اس کی عمر 20سے 22سال کے درمیان تھی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں