پاکستانی معاشرے میں آج بھی بیٹیوں کو پسند نہیں کیا جاتا ‘فلم سٹار ثنا

پیر 16 مارچ 2015 13:00

پاکستانی معاشرے میں آج بھی بیٹیوں کو پسند نہیں کیا جاتا ‘فلم سٹار ثنا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) فلم سٹار ثنا کا کہنا ہے کہ مردوں کے معاشرے میں عورت اور مرد کے درمیان امتیاز ختم نہیں کیا جاسکتا، جو حوقو مردوں کو حاصل ہیں وہ عورتوں کو حاصل نہیں، ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ ثنا کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں وطیرہ بن چکا ہے کہ جب بھی عورت کا ذکر آتا ہے تو اسے بہت ہی مظلوم بنا کر پیش کیا جاتا ہے، اگر دیکھا جائے تو سب سے بڑا ادارہ عورت کا گھر ہوتا ہے مگر عورتوں کو جائز حقوق حاصل نہ ہونے پر ہماری خواتین سخت مایوسی کا شکار ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ہم خواتین کو انے جائز حقوق حاصل کرنے کیلئے جدوجہد کرنا ہوگی، اسلام میں عورت اور مرد کو برابری کا مقام حاصل ہے، مگر افسوس ہمارے معاشرے مین آج بھی بیٹی کو پسند نہیں کیا جاتا، تمام خواتین کو اس ٹرینڈ کو بدلنے کیلئے سخت جدوجہد کرنا ہوگی تاکہ خواتین کو ان کا اصل مقام حاصل ہوسکے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ اس جدید ترقی کید ور میں بھی بہت سی جگہ مرد عورت کو اپنی پا?ں کی جوتی ہی سمجھتے ہیں۔ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ عورت سارے ظلم و ستم چپ کرکے سہتی رہتی ہے اس کو ایک ڈر یہ بھی ہوتا ہے کہ اگر زبان سے ایک لفظ بھی نکالا تو کہیں اس کا گھر خراب نہ ہوجائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں