لاہور‘ریسکیو1122اورنیشنل کمیشن فار ہیومن ڈیولپمنٹ کے مابین محفوظ معاشرے کے قیام کے معاہدہ پر دستخط

پیر 16 مارچ 2015 13:53

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء)ڈائریکٹرجنرل پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو 1122)ڈاکٹررضوان نصیراورنیشنل کمیشن فار ہیومن ڈیولپمنٹ پنجاب کے ڈائریکٹرآپریشنز بریگیڈئیر عبدالباسط رانانے ایک میمورنڈم آف انڈرسٹینڈنگ پردستخط کیے ہیں جس کے تحت این سی ایچ ڈی رضا کارانہ کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمزکاحصہ بن کرمحفوظ ، صحت مند اور حادثات سے پاک معاشرے کے قیام کے لیے ریسکیو1122کے شانہ بشانہ یونین کونسل کی سطح پر کام کرے گی۔

یاداشت کے مطابق پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو 1122)نیشنل کمیشن فارہیومن ڈیولپمنٹ کے عملے کے لیے ایمرجنسیز پر بروقت ریسپانس اور انکی روک تھام کے لیے تعارفی سیشن اور تربیتی کورسز کا اہتمام کرے گی۔ معاہدے کے مطابق ریسکیو سروس حادثات سے موثرانداز میں نبرد آزماہونے کیلئے اوراین سی ایچ ڈی کوتر بیتی پروگرامز اور کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمز کو لاجسٹک سپورٹ فراہم کرے گی۔

(جاری ہے)

مزید براں ایمرجنسی سروس این سی ایچ ڈی کے رضا کاروں سے مسلسل رابطے کے لیے ان کا ریکارڈ ایک جامع ڈیٹا بیس میں محفوظ رکھے گی اورانہیں مختلف اوقات میں ایمرجنسیز سے نبردآزماہونے کیلئے اپنے پروگرامز میں شامل رکھے گی۔اسی طرح معاہدے کے مطابق این سی ایچ ڈی بھی یونین کونسل، مرکز اورتحصیل کی سطح پرکمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمز کی تشکیل کیلئے رضاکاروں کی بھرتی کویقینی بنائے گی جومحفوظ معاشروں کے قیام کیلئے کام کرسکیں گے۔

CERTsکے ممبرزجنہیں ریسکیو سروس تربیت اورکامیاب ہونے والوں کوسرٹیفیکیٹ فراہم کرے گی وہ تربیتی گائیڈلائنز کے مطابق ورکنگ کویقینی بنائیں گے۔تربیت حاصل کرنے کے بعد این سی ایچ ڈی کمیونٹی فیڈرسکولز،آڈٹ لٹریسی سنٹرزاورکمیونٹی لرنگ سنٹرز بھی قائم کرے گی۔ میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی ریسکیوپنجاب ڈاکٹررضوان نصیر نے کہاکہ دونوں آرگنائزیشن باہمی تعاون کے ذریعے دیرپاکارکردگی کیلئے کمیونٹی ریسپانس ٹیمز تشکیل دیں گی۔

انہوں نے کہاکہ ضلعی سطح پرکمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمز تشکیل دی گئی ہیں جن میں انرولمنٹ کے بعد رضاکاروں کوکمیونٹی بیسڈ ڈزاسٹررسک ریڈکشن اورکمیونٹی ایکشن فارڈزاسٹرریسپانس کی تربیت دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہاکہ ریسکیو1122محفوظ معاشروں کے قیام کیلئے متعلقہ اداروں کی ریسپانس کی صلاحیتوں میں اضافہ، حادثات کی روک تھام اورخطرات کوکم کرنے کے لئے کوششیں کررہی ہے۔ بریگیڈئیرعبدالباسط رانانے کہاکہ یہ معاہدہ سماجی ذمہ دار، صحت مند،اورمحفوظ معاشروں کے قیام کیلئے ایک مثبت قدم ہے جومقامی سطح پراین سی ایچ ڈی کومدد فراہم کرے گاتاکہ وہ بھی ریسکیو1122کے شانہ بشانہ کام کرسکیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں