اقتصادی رابطہ کمیٹی کی طرف سے تاپی گیس منصوبہ کی منظوری درست اقدام ہے‘ راجہ عدیل

پیر 16 مارچ 2015 13:56

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) تاجر رہنما وانجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدر راجہ عدیل نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی طرف سے تاپی گیس منصوبہ کی منظوری کو درست اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تاپی گیس منصوبہ کی تکمیل سے انڈسٹریز کو ضرورت کے مطابق گیس مہیا ہوسکے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گیس بحران کے باعث کئی ماہ تک صنعتوں کی مسلسل بندش سے مزدور بے روزگار اور صنعتکار پریشانی کا شکار ہیں راجہ عدیل نے وفاقی وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کی جانب سے صنعتی مقاصد کیلئے گیس کی قیمتوں میں 64فیصد اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی وزیر زراعت پنجاب کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں صنعتی مقاصد کیلئے مجوزہ64فیصد تک اضافہ پر وفاقی حکومت کو تحریر کردہ خط کو درست قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے صنعت کے ساتھ زراعت بھی متاثر ہوگی ۔

اورگیس کی قیمتوں میں مجوزہ اضافہ سے اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی میں بھی اضافہ ہوگا ۔اس لیے وزیراعظم گیس کی قیمتوں میں مجوزہ اضافہ کو مسترد کردیں ۔تاکہ صنعتکار اور عوام سکون کا سانس لے سکیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں