یوحناآباد کے علاقے میں احتجاج کے دوران ایک اورشخص کی ہلاکت کی اطلاع

پیر 16 مارچ 2015 16:39

یوحناآباد کے علاقے میں احتجاج کے دوران ایک اورشخص کی ہلاکت کی اطلاع

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ2015ء) سانحہ یوحناآباد کے خلاف احتجاج کے دوران ایک مرتبہ پھر مظاہرین مشتعل ہوگئے ہیں اور گاڑیوں کی توڑ پھوڑشروع کردی جبکہ اِسی دوران ایک گاڑی توڑنے کی کوشش میں چار سے پانچ افراد کارتلے کچلے گئے جن میں سے ایک شخص کی ہلاکت کی اطلاع ہے جبکہ کارسوار خاتون موقع سے بحفاظت فرارہونے میں کامیاب ہوگئی ۔

(جاری ہے)

بتایاگیاہے کہ پرامن احتجاج کاسلسلہ جاری تھا کہ اِسی دوران سابق وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ یوحناآباد موقع پر پہنچ گئے اورچرچ میں جانے کی کوشش کی جس پر مظاہرین نے اُن کی گاڑی روک لی اور ایک مرتبہ پھراحتجاج شروع کردیااور فیروز پور روڈ پر ٹرالیاں لگادیں ، اِسی دوران گاڑیوں کی توڑ پھوڑکی کوشش کی گئی جس پر ایک کار سوار خاتون نے اپنی گاڑی بچانے کے لیے بھگادی جس کے تلے آکر چار سے پانچ افراد کچلے گئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیاجبکہ ایک شخص کی ہلاکت کی اطلاع ہے تاہم حکام کی طرف سے تصدیق یا تردید نہیں ہوسکی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں