حلقہ این اے 122کا فیصلہ آنے کے بعد بڑے جلسے کا پروگرام ‘ ضلعی صدور اور عہدیداروں کو ٹاسک سونپ دیئے ‘ذرائع

پیر 16 مارچ 2015 21:16

حلقہ این اے 122کا فیصلہ آنے کے بعد بڑے جلسے کا پروگرام ‘ ضلعی صدور اور عہدیداروں کو ٹاسک سونپ دیئے ‘ذرائع

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2015ء)پاکستان تحریک انصاف نے حلقہ این اے 122 میں مبینہ دھاندلی کا فیصلہ آنے کے بعد اسلام آباد کے بجائے لاہور میں بہت بڑا احتجاجی جلسہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ‘لاہور میں سیکرٹریٹ بھی قائم کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حلقہ این اے 122کا فیصلہ آئندہ چند میں متوقع ہے جس میں دھاندلی ثابت ہونے کے بعد تحریک انصاف لاہور میں ایک بہت بڑا احتجاجی جلسہ کرے گی جس میں جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ بھی کیا جائے گا اور اس سلسلہ میں پی ٹی آئی نے شہر میں اپنا سیکر یٹریٹ بھی قائم کر لیا ہے۔جلسے میں شرکت کیلئے تمام ضلعی صدور اور عہدیداروں کو ٹاسک دے دیئے گئے ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں