ورلڈ کپ 2015ء : عمر اکمل نے بھی ریکارڈز کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھو لیے

پیر 16 مارچ 2015 21:35

ورلڈ کپ 2015ء : عمر اکمل نے بھی ریکارڈز کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھو لیے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16مارچ ۔2015ء ) آئر لینڈ کے خلاف میچ میں جہاں قومی ٹیم کے دیگرکھلاڑیوں نے عمدہ کاکردگی کا مظاہرہ کیا وہاں نوجوان بلے باز عمر اکمل نے بھی ریکارڈز کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھو ڈالے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گروپ بی کے ا س اہم میچ میں 24سالہ عمر اکمل نے فیلڈ نگ کے دوران 4آئرش کھلاڑیوں جان مونی ، ایڈ جوائس ،نیل اوبرائن اور سٹورٹ تھامپسن کے کیچز تھام کر انہیں پوویلین واپس بھیج کر ورلڈ کپ مقابلوں میں کسی بھی فیلڈر کی جانب میچ میں زیادہ کیچ پکڑنے کا ریکارڈ برابر کر دیا ۔ عمر اکمل سے قبل بھارت کے محمد کیف 2003ء میں سری لنکا اور بنگلہ دیش کے سومیا رکار 2015ء کے میگا ایونٹ میں سکاٹ کے خلاف 4،4کیچز تھام کر اس ریکارڈ کے مشترکہ شراکت دار تھے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں