پنجاب ، سندھ کی جیلوں میں سزائے موت کے 12 مجرموں کو لٹکا دیا گیا
منگل 17 مارچ 2015 11:09
لاہور/کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ2015ء) پنجاب اور سندھ کی جیلوں میں سزائے موت کے 12 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ، جھنگ میں تین ، کراچی دو ، ملتان ، فیصل آباد ، گوجرانوالہ اور ڈیرہ غازی خان میں ایک ،ایک مجرم کو پھانسی دی گئی۔ کراچی کی سنٹرل جیل میں سزائے موت کے دو مجرموں افضل اور فیصل کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ، مجرموں نے دوران ڈکیتی عبد الجبار نامی شخص کو قتل کردیا تھا ۔
ملتان کی سنٹرل جیل میں سزائے موت کے دو مجرموں میں سے ایک کو پھانسی دے دی گئی، مجرم ظفر اقبال نے 6 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا تھا جبکہ قتل کے مجرم وقار نذیر کو مدعی مقدمہ کے معاف کرنے پر اس کی پھانسی پر عملدرآمد روک دیا گیا ، مجرم وقار نذیر نے دوران ڈکیتی نوجوان کو قتل کر دیا تھا ۔(جاری ہے)
فیصل آباد سنٹرل جیل میں سزائے موت کے قیدی نواز کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ، مجرم نواز نے 1992 میں مقصود اور منصور کو قتل کیا تھا ۔
جھنگ جیل میں بھی سزائے موت کے 3 قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ، مجرم محمد شریف اور مبشر نے 1998 کو ٹیکسی ڈرائیورکو اغوا کے بعد قتل کر دیا تھا ۔ ڈیرہ غازی خان سنٹرل جیل میں مجرم اصغر علی کی پھانسی کی سزا پر عملدرآمد روک دیا گیا، مجرم نے 2000 میں گھریلو تنازع پر بھتیجے کو قتل کیا تھا۔ گوجرانوالہ سنٹرل جیل میں مجرم محمد اقبال کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ، مجرم نے 1996 میں معمولی جھگڑے پر ایک شخص کو قتل کیا تھا ۔ میانوالی کی سنٹرل جیل میں 2 مجرموں کوپھانسی دے دی گئی ، مجرم ظفر اقبال نے 2003ء میں گھریلو تنازع پر والد کو قتل کیا ، مجرم رب نواز نے جھگڑے پر 2000 میں خاتون قتل کیا تھا ۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سزائے موت کے دو مجرموں کو پھانسی دے دی گئی ، مجرم ندیم زمان اور محمد جاوید پر قتل کا الزام ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی گئی تھی ۔ لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں بھی مجرم عامر رشید کو پھانسی دی جائے گی۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
خواتین سپر ہیومین کی طرح کام کرتی ہیں، خواتین پولیس اہلکار وں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے ،وزیر اعلیٰ ..
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
سرکاری اداروں کے بجلی بلوں میں اوورچارجنگ کا پری آڈٹ کرانے کا فیصلہ
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد اور سپیشل سیکرٹری کی زیر صدارت چائلڈ میرج بل کے حوالے سے اجلاس ..
ہربنس پورہ میں قبضہ مافیا کی جانب سے سرکاری اراضی پر گھروں کی تعمیرات کیخلاف تحریک التوائے کار جمع
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت اہم اجلاس، سی ای او سی بی ڈی عمران امین کی شرکت
وزیر خوراک بلال یاسین کی قیادت میں فوڈ اتھارٹی نے سپیشل میٹ سیفٹی ٹاسک فورس لانچ کر دی
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
مریم نواز نے پولیس یونیفارم پہن کر پنجاب پولیس کی عزت وقار میں اضافہ کیا
وویمن آن ویل پراجیکٹ کے تحت خواتین کو موٹر سائیکل چلانے کی فری تربیت دی جا رہی ہے،ایس پی ملک اکرام
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت