یونس خان کو اب اپنے ون ڈے کے مستقبل کا فیصلہ کر لینا چاہیئے :رمیز راجہ

منگل 17 مارچ 2015 12:07

یونس خان کو اب اپنے ون ڈے کے مستقبل کا فیصلہ کر لینا چاہیئے :رمیز راجہ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار17مارچ ۔2015ء ) قومی ٹیم کے سابق اوپننگ بلے باز رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ سینئر بیٹسمین یونس خان کو اب اپنے ایک روزہ کیریئر کے بارے میں حتمی فیصلہ کرلینا چاہیئے ۔ تفصیلات کے مطابق ایک انٹر ویو میں رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ اس وقت قومی ٹیم کا کمبی نیشن بے حد بہترین طریقے سے کام کر رہا ہے اور ان کے خیا ل میں اس کمبی نیشن میں یونس خان کی جگہ نہیں بن رہی ہے لہذا سینئربلے باز کو اب اپنے ون ڈے کرکٹ کے مستقبل کے بارے میں حتمی فیصلہ کر لینا چاہیئے ۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ انکے دور میں جب سعید انور اور عامر سہیل کی صورت میں پاکستان کو ایک بہترین اوپننگ کمبی نیشن ملا تو انکے پاس اسکے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا کہ یا تو وہ ان دونوں کھلاڑویوں کی طرح جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کریں یا ون ڈے کرکٹ چھوڑ دیں جس پر انہوں نے دوسرا راستہ اختیار کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ یونس خان کے لیے بھی اب وقت آگیا ہے کہ وہ فیصلہ کر لیں کہ وہ موجودہ دور کی ون ڈے کھیلنے کے صلاحیت رکھتے ہیں یا انہیں اپنی تمام تر توجہ صرف ٹیسٹ کرکٹ پر مرکوز کر لینی چاہیئے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں