ایک پہلی لیلا کا ایک اور گانا جاری‘ فلم 10 اپریل کو پردہ سیمیں کی زینت بنے گی

منگل 17 مارچ 2015 13:32

ایک پہلی لیلا کا ایک اور گانا جاری‘ فلم 10 اپریل کو پردہ سیمیں کی زینت بنے گی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) بالی وڈ فلم ایک پہلی لیلا کا ہے مداحوں کو بے صبری سے انتظار، دیکھنا چاہتے ہے سب کہ اس بار بے بی ڈول کرتی ہیں کسطرح اپنے حسن کا وار، ایسے میں جاری کئے جارہے ہیں فلم کے مدھر گانے جو مداحوں کو خوب بھا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

فلم کے اس نئے گانے میں سنی کا انداز ہے نرالا، دکھا رہی ہیں اپنی ادائیں جو کر رہی ہیں سب کو دیوانہ، کی جارہی ہے اس دلفریب حسینا کی تعریفیں، اس مدھر گیت کو گایا ہے موہت چوہان نے جبکہ بول منوج منتشر کے ہیں۔جو چاہتے ہیں اس لیلا کہ پہلی کو سلجھانا، انہیں 10 اپریل کو پڑے گا سینما گھروں میں آنا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں