کنری ، لاہور میں یوحنا آباد چرچ پر خودکش حملے کے خلاف ریلی

منگل 17 مارچ 2015 13:54

کنری (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) لاہور میں یوحنا آباد چرچ پر خودکش حملے کے خلاف سینٹ بینڈکٹ کیتھولک چرچ اور اکثرم چرچ سے فادر جیمس کاجو، ایڈمنسٹریٹر کے سی ایچ نوید خرم، ماسٹر شوکت شہزاد، جمس لالو اور الیاس نذیر کی قیادت میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے مرد، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے ریلی نکالی۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے نیشنل پریس کلب کنری کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور پنجاب حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔

مقررین نے خودکش حملے کی شدید لفظوں میں مذمت کرتے ہوئے بے گناہ قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک طویل عرصہ سے پاکستان کی محب وطن مسیحی برادری کو نشانہ بنایا جارہا ہے یہ ای کغیر انسانی فعل ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے سرعام پھانسی پر لٹکایا جائے اور ملک بھر کی مسیحی برادری اور ان کی عبادت گاہوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں