لاہور، پولیس کا یوحنا آباد میں جلائے جانے والے دوسرے شخص کا بھی ڈی این اے ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ

منگل 17 مارچ 2015 20:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2015ء) یوحنا آباد میں گرجا گھروں پر دھماکوں کے بعد احتجاج کے دوران 2افراد کو تشدد کے بعد جلائے جانے کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے بعد ان میں سے ایک شخص کی شناخت حافظ نعیم کے نام سے ہو گئی تھی۔لیکن تاحال جلائے جانے والے دوسرے شخص کی شناخت نہیں ہو سکی۔

(جاری ہے)

پولیس اور حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس دوسرے شخص کا ڈی این اے ٹیسٹ کروایا جائے گا جبکہ اس کے ڈی این کے ذریعے اس شخص کے ورثاء کا سراغ لگایا جائے گا۔اس سے قبل پولیس حافظ نعیم کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی کر چکی ہے جبکہ اس کی لاش ورثاء کے حوالے بھی کر دی گئی ہے لیکن دوسرے شخص کی تاحال کوئی شناخت نہیں ہو سکی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں