پاکستان علماء کونسل نے کل تمام مذاہب اور مکاتبِ فکر کی قیادت کا مشترکہ اجلاس لاہورمیں طلب کرلیا

بدھ 18 مارچ 2015 13:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) پاکستان علماء کونسل نے کل جمعرات19مارچ کوتمام مذاہب اور مکاتبِ فکر کی قیادت کا مشترکہ اجلاس لاہورمیں طلب کر لیا،اجلاس میں سانحہ یوحنا آباد اور اس کے بعد کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان علماء کونسل کے سربراہ حافظ طاہرمحموداشرفی کے مطابق اجلاس میں تمام مذاہب اور مکاتب ِ فکر کی قیادت دہشت گردانہ کارروائیوں اورقانون ہاتھ میں لینے والوں کی مذمت کریگی اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے حوالے سے اپنے اپنے کردار پر غور کیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں