ایم کیو ایم کو دہشت گرد جماعت قرار دیکر پابندی لگائی جائے‘ ملک فیصل

بدھ 18 مارچ 2015 16:08

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) بزنس فورم تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری ملک فیصل نے کہاہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز کی کارروائی کے نتیجے میں درجنوں واداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری سے واضح ہو گیا ہے کہ ایم کیو ایم دہشت گرد جماعت ہے لہذا حکومت ایم کیو ایم کو دہشتگرد جماعت قرار دیکر فوری طور پر پابندی لگائے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مقامی ہوٹل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ا یم کیو ایم کی دہشت گردی کے ثبوت منظر عام پر آچکے ہیں لہذا ان کے اکاونٹس منجمد کر کے ان کے اثاثوں کی تحقیقات کی جائیں ۔بزنس فورم تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری فیصل ملک نے حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ سابق وزیر داخلہ سندھ وسیم اختر اور روف صدیقی کے ادوار میں ایم کیو ایم کو جاری کئے گئے ممنوعہ اور غیر ممنوعہ بور کے خطرناک ہتھیاروں کے لائسنس فوری طور پر کینسل کئے جائیں اور خدمت خلق فاونڈیشن پر بھی پابندی لگا کر تمام ایمولینس ضبط کر لی جائیں کیونکہ یہ ایمبولینس غیر قانونی اسلحہ کی ترسیل اور دہشتگردی وارداتوں کیلئے استعمال ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ روشنیوں کے شہر کو اسلحہ سے پاک کرنے اور امن کا گہوارہ بنانے کیلئے کرفیو لگاکر گھر گھر تلاشی لی جائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں