لاہور: مقامی عدالت میں یوحنا آباد میں تین افراد کو گاڑی تلے کچلنے والی خاتون مریم صفدر کی عبوری ضمانت منظور۔

بدھ 18 مارچ 2015 16:28

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 مارچ 2015 ء) : مقامی سیشن عدالت نے مریم صفدر کی گرفتاری کو روکتے ہوئےعبوری ضمانت کو 24 مارچ تک منظور کرلیا ہے۔ عدالت نے 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے پر ضمانت منظور کی ہے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج نے ایس ایچ او تھانہ نشتر ٹاوَن کو 24 تاریخ کو تمام ریکارڈ سمیت حاضر ہونے کا حکم دیا ہے۔ یاد رہے کہ سانحہ یوحنا آباد کے بعد پھوٹنے والے ہنگاموں میں مریم صفدر کی گاڑی تلے آ کر 3 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں