عدالت عالیہ کے جسٹس عبدالستار اصغر19 مارچ کو ریٹائرڈ ہو جائیں گے

بدھ 18 مارچ 2015 17:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) عدالت عالیہ کے مسٹر جسٹس عبدالستار اصغر19 مارچ کو ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔عدالت عالیہ کے مسٹر جسٹس عبدالستار اصغر کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ میں الواداعی تقریب کل مورخہ19 مارچ بروزجمعرات صبح 10:45 بجے منعقد ہو گی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس خواجہ امتیاز احمد دیگر فاضل جج صاحبان کے ہمراہ فاضل جج کو سوینئراور پھولوں کا گلدستہ دے کر رخصت کریں گے جبکہ اس موقع پر افسران اور عدالتی اہلکاربھی موجود ہوں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں