فرائض میں غفلت برتنے اورحکام بالاکا حکم نہ ماننے پر ایس پی ہیڈ کوارٹرز نے 99 پولیس اہلکار برطرف جبکہ 3کو جبری ریٹائرڈکردیا

بدھ 18 مارچ 2015 17:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) صوبائی دارالحکومت میں فرائض میں غفلت برتنے اورحکام بالاکا حکم نہ ماننے پر ایس پی ہیڈ کوارٹرز نے 99 پولیس اہلکار برطرف جبکہ 3کو جبری ریٹائرڈ کردیا، تفصیلات کے مطابق ایس پی ہیڈ کوارٹرز عمر سعید نے ایسے 99 پولیس اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کردیا جنہیں گزشتہ 4ماہ سے مسلسل پولیس لائنز میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا جارہا تھا، مگر وہ پولیس لائنز میں رپورٹ کرنے کی بجائے دیگر افسران سے سفارشیں کرواتے رہے، ایس پی ہیڈ کوارٹرز کے مطابق برطرف کئے جانے والے پولیس اہلکار مختلف حاضر سروس اورریٹائرڈ افسران کے ساتھ ڈیوٹی کررہے تھے، انہیں مسلسل ہدایت دی جاتی رہی کہ وہ پولیس لائنز میں رپورٹ کریں، اس حوالے سے انہیں وارننگز دی گئیں شوکاز نوٹسز بھی ارسال کئے گئے مگروہ حاضر ہونے کے بجائے اپنے افسران سے اسی جگہ کام کرنے کی سفارشیں کرواتے رہے، ایس پی ہیڈ کوارٹرز نے بتایا کہ اس ساری کارروائی سے حکام بالا باخبر ہیں، گزشتہ روز 99پولیس اہلکاروں کو نوکریوں سے برطرف جبکہ 3کو جبری ریٹائرڈ کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں