سعیداجمل کے ورلڈکپ سیمی فائنل کھیلنے کاامکان

بدھ 18 مارچ 2015 19:18

سعیداجمل کے ورلڈکپ سیمی فائنل کھیلنے کاامکان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2015ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے جادوگرآف اسپنر سعید اجمل کے ورلڈکپ سیمی فائنل میں کھیلنے کا امکان روشن ہوگیا۔ قومی کرکٹ کے کوارٹرفائنل جیتنے پرزخمی محمد عرفان کی جگہ سعید اجمل کو بھیجا جاسکتاہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کا سیمی فائنل جمعہ کو ایڈیلیڈ میں کھیلاجارہاہے۔طویل القامت لیفٹ آرم فاسٹ بولر محمد عرفان کولہے کی انجری کی وجہ سے میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

لیکن ٹیم انتظامیہ نے اب تک محمدعرفان کا متبادل طلب نہیں کیا۔

(جاری ہے)

ٹیم کے کوارٹرفائنل جیتنے پرسعید اجمل کو بھیجا جاسکتاہے۔ جس کی تصدیق چیئرمین پی سی بی شہریارخان نے بھی کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بولنگ ایکشن کلیئرہونے کے بعد سعید اجمل قومی ٹیم کی نمائندگی کیلئے دستیاب ہیں اورجمعے کو کوارٹرفائنل جیتنے پر انہیں آسٹریلیا بھیجا جاسکتاہے۔سعید اجمل نے آخری ون ڈے انٹرنیشنل اگست میں سری لنکامیں میزبان ٹیم کیخلاف کھیلاتھا۔ مشکوک ایکشن کی وجہ سے آئی سی سی کی پابندی کے بعد آف اسپنر دو آفیشل بائیو مکینکس ٹیسٹ میں ناکام ہوئے۔ لیکن گذشتہ ماہ چنئی کے لیبارٹری میں ہونے والے ٹیسٹ میں سعید اجمل کی تمام ڈیلیوریز قانونی حد میں پائی گئیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں