پاکستان بھارت سمیت کسی بھی ملک کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا‘ اعزاز احمد ، بھارت بین الاقوامی سیاست میں اہمیت حاصل کر رہا ہے اور امریکہ سے بھی تعلقات کو فروغ دے رہا ہے،پاک بھارت تعلقات کو پروان چڑھانے کے لئے دونوں ممالک کو معاشی تعلقات اور عوامی رابطوں کو فروغ دینا ہو گا‘سیکرٹری خارجہ پاکستان
بدھ 18 مارچ 2015 19:57
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2015ء) پاکستان کے سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت سمیت دنیا کے کسی بھی ممالک کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا ۔ وہ پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار ساوتھ ایشین سٹڈیز، شعبہ سیاسیات اور لاہور کونسل فار ورلڈ افئیرز کے زیر اہتمام ”پاک بھارت تعلقات کا مستقبل “ کے موضوع پر منعقدہ ایک روزہ سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔
تقریب کی صدارت وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران نے کی جبکہ اس موقع پر شعبہ کی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عنبرین جاوید، فیکلٹی ممبران اور طلباء و طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ بھارت بین الاقوامی سیاست میں اہمیت حاصل کر رہا ہے اور امریکہ سے بھی تعلقات کو فروغ دے رہا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاک بھارت تعلقات کو پروان چڑھانے کے لئے دونوں ممالک کو معاشی تعلقات اور عوامی رابطوں کو فروغ دینا ہو گا۔
اس موقع پر انہوں نے پاک بھارت تعلقات میں اتار چڑھاو اور پاکستان کی خارجہ پالیسی پر مفصل روشنی ڈالی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مجاہد کامران نے کہا کہ مسلمان تخلیق علم میں پیچھے رہ گئے ہیں جبکہ بھارت اس میدان میں پاکستان سے کہیں آگے نکل گیا ہے۔ سیمینار کے اختتام پر سوال جواب کا طویل سیشن منعقد کیا گیا۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
لاہور،50ویں کامن ٹریننگ پروگرام میں زیر تربیت اے ایس پیز کے وفد کا سینٹرل پولیس آفس کا مطالعاتی دورہ
لیسکو کا بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری ،مزید 5 ملزمان گرفتار
سارہ احمد کی جانب سے چائلڈ میرج بل سیکرٹری ہوم ڈپارٹمنٹ کو ارسال کر دیا گیا،ترجمان
سینسر بورڈ کا چارج ملا تو تمام ڈراموں پر پابندی لگا دوں گا، نعمان اعجاز
ہدایتکار حسن طارق کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے
لیسکو کی100426 ڈیفالٹرز سے 2 ارب 88 کروڑ سے زائد کی ریکوری کرلی
لیسکو کابجلی چوروں کیخلاف کریک ڈائون جاری ، 71 ہزار 279کیخلاف مقدمات درج
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
مفروضوں کی بنیاد پر بنائے گئی2700 ارب کے ٹیکسز کے کیسز فیصلوں میں صفر ہوجائینگے‘ پاکستان ٹیکس بار
دنیا میں ہر 10 میں سے ایک فرد کو گردوں کی کوئی نہ کوئی بیماری لاحق ہے
ایلیٹ فورس کی گاڑی کی ٹکرسے جاں بحق نوجوان کے اہل خانہ کیلئے امدادی چیک
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
حکومت گندم خریدنے کے ہدف میں4 ملین ٹن کا اضافہ کرے ‘ جمشید اقبال چیمہ
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کے پرائیویٹ لیب سے طبی معائنے کا حکم
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز، تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پر پیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی وارننگ
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین