پی ٹی آئی نے کنٹونمنٹ بورڈز کے الیکشن میں بھرپور شرکت کا فیصلہ کر لیا ،12اضلاع کے 18 کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخاب کے لیے انتخابی کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں

بدھ 18 مارچ 2015 22:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف نے کنٹونمنٹ بورڈز کے الیکشن میں بھرپور شرکت کا فیصلہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف نے 12اضلاع کے 18 کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخاب کے لیے انتخابی کمیٹیاں تشکیل دیدی جو امیدوارو کے چنا ؤکے ساتھ انتخابی مہم بھر پور انداز میں چلائی جائے گی۔ لاہور کے لیے حامد خان ، عبد العلیم ،حافظ فرحت ، اویس یونس اور ڈاکٹر عبد الرزاق پر مشتمل پانچ رکنی کمیٹی بنائی گئی ہے ۔ پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ انتخابی فتوحات کا آغاز کنٹونمنٹ انتخابات سے ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں