رینجرز کو دھمکی نہیں دی ، تقریر کا متن حکومت جہاں چاہے لے جائے: الطاف حسین

بدھ 18 مارچ 2015 23:50

رینجرز کو دھمکی نہیں دی ، تقریر کا متن حکومت جہاں چاہے لے جائے: الطاف حسین

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) قائد الطاف حسین نے کہا ایم کیو ایم کا کوئی عسکری ونگ نہیں تمام اسلحہ لائسنس یافتہ ہے۔ رینجرز کو دھمکی دی ہی نہیں تقریر کا متن حکومت جہاں چاہے لے جائےایم کیو ایم کے اکتیس ویں یوم تاسیس پر مختلف شہروں میں ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ پاک فوج ان کی اور وہ پاک فوج کے ہیں سرحد پر فوج کے ساتھ مل کر لڑنے کو بھی تیار ہیں۔

(جاری ہے)

نائن زیرو کعبہ یا مدینہ نہیں، ان کی رہائش گاہ ہے چھاپے پر بھی اعتراض نہیں تاہم کارروائی سے پہلے مجسٹریٹ سے سرچ وارنٹ لینا چاہیے تھا۔ الطاف حسین نے کہا کہ سیاستدانوں میں ان کے سوا سب خراب ہیں لہذا ڈرایا نہیں جا سکتا۔ ایم کیو ایم میں کوئی عسکری ونگ نہیں متحدہ ملک کے متوسط طبقے کی نمائندہ جماعت ہے۔ ایم کیو ایم کے قائد نے کہا کہ ملک میں طالبان کی حمایت کرنےوالوں کو دھرنا لیڈر بنا دیا گیا ایک مذہبی جماعت کے گھروں سے بھی طالبان کے لوگ نکلے۔ الطاف حسین نے یوم پاکستان پاکستان میں منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں مار بھی دیا جائے تو بھی کارکن تحریک جاری رکھیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں