وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سے وفاقی و زیر خواجہ سعد رفیق کی ملاقات

جمعرات 19 مارچ 2015 13:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے وفاقی و زیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی امور سمیت سانحہ یوحنا آباد پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان وزیر اعلی ہاؤس کے مطابق جمعرات کے روز خواجہ سعد رفیق نے وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات کی ہے اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب نے کہاہے کہ دہشت گردوں کا کسی مذہب رنگ و نسل سے کوئی تعلق نہیں ہے دہشت گرد صرف پاکستان اور پاکستانیوں کے دشمن ہیں فرقہ واریت اور دہشت گردی کو کچلنے کے لئے پوری قوم متحد ہے انہوں نے کہا ہے کہ وقت کا تقاضا ہے کہ پوری قوم حکومت کے ساتھ پہلے سے زیادہ یکجہتی کا اظہار کرے ۔

حکومت قوم کی مدد سے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا خاتمہ کر کے دم لے گی ۔ اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے گرد گھیرا ٹنگ ہو گیا ہے اب کوئی دہشت گرد بچ نہیں سکے گا ملاقات میں سانحہ یوحنا آباد کے بعد زندہ جالئے جانے کے واقعہ پر بھی تبالہ خیال کیا گیا ہے اور 2 انسانوں کو زندہ جلانے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا بھی اعادہ کیا گیا ہے دونوں رہنماؤں نے مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچانے کا عزم کیا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں