کسانوں کو ادائیگیاں ممکن بنانے کیلئے پنجاب حکومت سندھ کی طرز پر گنے کی خریداری کا معاہدہ کرے،جاوید کیانی

جمعرات 19 مارچ 2015 16:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) پاکستان شوگرملز ایسوسی ایشن نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کسانوں کو ادائیگیاں ممکن بنانے کیلئے سندھ حکومت کی طرز پر گنے کی خریداری کا معاہدہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

پاکستان شوگرملزایسوسی ایشن پنجاب زون کے چیئرمین جاوید کیانی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے گنے کی خریداری کے نرخ 172روپے فی من مقررکئے ہیں، 12روپے حکومت سندھ جبکہ باقی160 روپے کی ادائیگی شوگرملیں کریں گی، سندھ حکومت نے روڈ سیس کی مد میں بھی ملوں کو ادائیگی میں چھوٹ دیدی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پنجاب حکومت گنے کے نرخ 158 روپے فی من مقرر کرے اور زائد رقم خود ادا کرے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں