سی ٹی او طیب حفیظ چیمہ کا دورہ کے دوران انچارج سیکٹر شادمان اور 3 وارڈنز کو شوکاز

جمعرات 19 مارچ 2015 16:22

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہورطیب حفیظ چیمہ نے شہر میں ٹریفک کی روانی اور اہم شاہراہوں پر واقع تعلیمی اداروں کے باہر پارکنگ اور ٹریفک کے بہاؤ کا جائزہ لینے کیلئے اچانک دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے کنیئرڈ کالج ، لاہور کالج برائے خواتین اور ہوم اکنامکس کالج کے باہر رانگ پارکنگ اور ٹریفک کے مناسب انتظامات نہ ہونے پر ڈی ایس پی گلبرگ سے وضاحت طلب کر لی جبکہ انچارج سیکٹر شادمان سمیت 3 ٹریفک وارڈنز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے۔

طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ شہریوں کی مدد اور ٹریفک کی روانی کیلئے تمام تروسائل برؤے کار لائے جارہے ہیں۔ سی ٹی او نے ٹریفک کے بہاؤ اور اہم سڑکوں پر واقع تعلیمی اداروں کے گردونواح میں پارکنگ اور ٹریفک کا جائزہ لیتے ہوئے ڈیوٹی میں غفلت اور نامناسب انتظامات ہونے پر ڈی ایس پی گلبرگ عارف محمود بٹ سے وضاحت طلب کر لی جبکہ سیکٹر انچارج شادمان اور کنیئرڈ کالج ،لاہور کالج برائے خواتین ،ہوم اکنامکس کے باہررانگ پارکنگ کے خلاف انسدادی کارروائی پر مامور تین ٹریفک وارڈنز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے وارڈنز کو ہدایت کی کہ شہریوں سے نرمی پیش آئیں اور ٹریفک قوانین کیخلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری رکھیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں