لاہورہائی کورٹ نے سرکاری ملازموں کو ریٹرنگ آفیسر مقرر کرنے کیخلاف ایڈووکیٹ جنرل سے جواب طلب

جمعرات 19 مارچ 2015 16:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء)لاہور ہائیکورٹ نے بلدیاتی انتخابات میں پنجاب حکومت کے سرکاری ملازموں کو ریٹرنگ آفیسر مقرر کرنے کیخلاف اٹارنی جنرل اور ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کو 27 مارچ کوطلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو تحریک انصاف کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب حکومت اپنے سرکاری ملازمین کو ریٹرنگ ا?فیسر لگا کر بڑے پیمانے پر بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کرنا چاہتی ہے۔ اس کا یہ اقدام غیر آئنی اور غیر قانونی ہے۔ اس لئے اس اقدام کو کالعدم قرار دیا جائے جس کے بعد عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان اور ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کو27 مارچ کو طلب کر لیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں