پی سی بی نے کھلاڑیوں کو نجی ٹی وی چینل سے بات کرنے سے روک دیا گیا

جمعرات 19 مارچ 2015 20:44

پی سی بی نے کھلاڑیوں کو نجی ٹی وی چینل سے بات کرنے سے روک دیا گیا

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء ) غلط پالیسیوں کی نشاندہی پر پاکستان کرکٹ بورڈ ناراض ہو گیا۔ تعصب برتتے ہوئے قومی کھلاڑیوں کو ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دینے پر پابندی عائد کر دی۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی غلط پالیسیوں کی نشاندہی کی گئی۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کی جانب سے سرفراز احمد کو پہلے نہ کھلانے محمد عرفان کی انجری پر تشویش ، متبادل کھلاڑی کیوں موجود نہیں اور عالمی کپ میں میڈیا کو ٹھیک سے ہینڈل نہ کرنے پر تنقید، پاکستان کرکٹ بورڈ اور میڈیا منیجر آغا اکبر کو نہ بھائی۔

آغا اکبر نے امتیازی سلوک دکھاتے ہوئے ایڈیلیڈ میں موجود نمائندے کو کھلاڑیوں سے انٹرویو کرنے سے روک دیا۔ سرفراز نواز نے کہا کہ انہوں نے نجی ٹی وی بھی باتیں کیں ساری سچی ہیں آغا اکبر کا الیکٹرانک میڈیا کے ساتھ ایسا برتاوٴ سمجھ سے باہر ہے۔۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں